تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج رات دبئی پہنچے گی، کھلاڑی ایئرپورٹ منتقل

لاہور : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان سے دبئی منتقل کرنے کے لیے خصوصی پرواز کو اجازت دے دی گئی، ٹیم کو سخت حفاظتی حصار میں ہوٹل سے روانہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے معاملہ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم منیجر کی درخواست پر خصوصی چارٹر پرواز کی اجازت دے دی۔

"روتانہ جیٹ” کا خصوصی ایئربس 320 طیارہ آج شام 6 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا، یہ خصوصی طیارہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لے کر دبئی روانہ ہوجائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈاریکٹوریٹ ایئر ٹرانسپورٹ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے چارٹر طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈنگ کی اجازت دے دی ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لے کر چارٹر طیارہ رات 8 بجے دبئی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سخت انتظامات میں ہوٹل سے روانہ کردیا گیا ہے، ٹیم کو دو حصوں میں روانہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک سکارڈ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں اور آفیشل کو لے کر روانہ ہوگیا جبکہ دوسرے دستے میں باقی کھلاڑی اور آفیشل روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم رینجرز پولیس اور فوج کی نگرانی میں ہوٹل سے آئیر پورٹ روانہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں