تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم یو اے ای روانہ

راولپنڈی: یکطرفہ فیصلے کے بعد اپنا دورہ پاکستان منسوخ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز آر جی 232 کے زریعے یواےای روانہ ہوئی، خصوصی پرواز کےذریعے نیوزی لینڈ ٹیم کا33رکنی اسکواڈ دبئی پہنچے گا، جہاں سے وہ اپنے وطن روانہ ہونگے۔

طیارےنےپاکستانی وقت مطابق شام6بجےروانہ ہوناتھا، تاہم تاخیرسے لینڈنگ کے باعث کیویز کی واپسی میں تقریباً دو گھنٹےکی تاخیر ہوئی۔

دبئی روانگی سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم،اسٹاف کے ریپڈپی سی آرٹیسٹ کئے گئے، تمام 33 رکنی وفد کا کرونا ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کب اور کیسے ہو گی؟ جانیے

اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم منیجر کی درخواست پر خصوصی چارٹر پرواز کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

Comments

- Advertisement -