تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بھارت میں کورونا نے کیوی کرکٹر کو رُلا دیا

آکلینڈ: بھارت میں کورونا وائرس نے کیوی کرکٹر ٹیم سیفرٹ کو رُلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کرکٹر ٹیم سیفرٹ بھارت میں قرنطینہ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، ٹیم سیفرٹ آئی پی ایل میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود تھے۔

کیوی کرکٹر نے بھارت میں کورونا کے تجربے کے بارے میں بتایا کہ کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کا دل ڈوبنے لگا تھا، ایسا لگا جیسے دنیا رک گئی۔

ٹم سیفرٹ نے سابق کرکٹر برینڈین میک کولم اور اسٹیفن فلیمنگ کا شکریہ ادا کریا اور بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں نے کورونا کے دوران ان کا بہت ساتھ دیا۔

ٹیم سیفرٹ آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کی نمائندگی کررہے تھے انہیں امریکا کے فاسٹ بولر علی خان کی جگہ شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کیوی کرکٹر آئی پی ایل میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود تھے تاہم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے گھر روانگی سے قبل ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

ٹم سیفرٹ میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی تھیں تاہم انہیں چنئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، آئی پی ایل میں شامل نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ پلیئرز نے بھارت چھوڑنے کے بعد کچھ روز مالدیپ میں قیام کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -