تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

نیوزی لینڈ‌ میں نئے کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر پارلیمانی انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ

ولنگٹن : کیوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے باعث آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ چین کے بعد دنیا کا پہلا ملک تھا نے کرونا وائرس سے نجات پاکر ملک بھر میں لاک ڈاون کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم اب 102 دن بعد کرونا وائرس نئے کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں جس کے باعث تمام نرسنگ ہومز بند کردئیے گئے ہیں۔

وزیراعظم جیسنڈا آردڑن نے کہا ہے کہ کرونا کی وبائی صورتحال اگلے ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات ملتوی کرواسکتی ہے۔

جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ جن 5 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے حکام ان پانچوں سے ملنے والے افراد کو تلاش کررہے ہیں تاکہ ان کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا جاسکے۔

کرونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد آکلینڈ میں شہریوں کو تین روز کےلیے گھروں میں رہنے کی تاکید کردی گئی ہے تاکہ وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ملک میں مزید کیسز سامنے آسکتے ہیں، چار مشتبہ مریضوں کے رپورٹس بھی آنا باقی ہیں، مشتبہ مریضوں میں ایک کم عمر نوجوان بھی شامل ہے۔ کرونا کی نئی لہر کے پیش نظر نیوزی لینڈ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں رواں سال مئی سے کرونا کیسز رپورٹ ہونا بند ہوگئے تھے جس کے بعد حکومت نے جون میں کرونا کے خاتمے کا اعلان کردیا تھا۔ لیکن اس کے بعد جون اور جولائی میں دوبارہ کچھ کیسز رپورٹ ہوئے لیکن حکومت نے مذکورہ مریضوں کی تصدیق نہیں کی تھی۔

Comments

- Advertisement -