The news is by your side.

Advertisement

نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، آل راؤنڈر کی خدمات سے محروم

لندن: انگلینڈ کے خلاف اہم ٹیسٹ میچ سے قبل نیوزی کو بڑا دھچکا ملا ہے، کیوی ٹیم مایہ ناز آل راؤنڈر کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم دائیں ایڑی زخمی ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے، کیوی آل راؤنڈر لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز بولنگ کرانے کے دوران زخمی ہوئے اور میدان بدر ہوئے۔

ڈی گرینڈہوم نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ بیالس رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ڈی گرینڈ ہوم صحت یاب ہونے میں دس سے بارہ ہفتے لگ سکتے ہیں، ان کی جگہ آل راؤنڈر مائیکل بریسویل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کیوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر ٹیم کا اہم حصہ تھے، ان کی آل راؤنڈ کارکردگی سے ٹیم کو بے حد فائدہ تھا، ان کی انجری ٹیم کے لئے بڑا نقصان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوروٹ نے انگلینڈ کو فتح دلا دی

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں میزبان انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ جمعہ کو ٹرینٹ برج میں شروع ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 23 جون کو ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا، ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن کا حصہ ہے۔

ادھر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کا موازنہ کیا جائے تو نیوزی لینڈ فی الحال ساتویں اور انگلینڈ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں