لاہور: نیوزی لینڈ کی امیگریشن اتھارٹی نے فاسٹ باؤلر محمدعامرکو کرکٹ ٹور کے لئے ویزہ جاری کردیاہے، محمد عامر پابندی کے بعد پہلے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے ایک اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ امیگریشن حکام نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے جانب سے محمد عامرکو ویزہ جاری کرنے کی درخواست منظورکرلی ہے۔
اخبار کے مطابق نیوزی لینڈ امیگریشن کے ایریا مینجر مائیکل کارلے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام حالات کو دیکھتے ہوئے محمد عامر کو ویزا دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
- Advertisement -
پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روزعامر کے ویزے کے لئے آن لائن درخواست جمع کرائی تھی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کھیلنے کے لئے دس جنوری کو کراچی سے نیوزی لینڈ کے اڑان بھرے گی۔