تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

نیوزی لینڈ جانے کے خواہش مند افراد کیلئے نئی ویزا اسکیم

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی حکومت نے امیگریشن کے خواہش مند افراد کیلئے نئی ویزا اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب پہلے سے جاری سرمایہ کاری ویزا 1 اور سرمایہ کاری ویزا 2 کیٹیگری کو ختم کرکے نئی کیٹیگری ایکٹو انویسٹر پلس ویزا کیٹیگری متعارف کروادی ہے، نئے سرمایہ کاری ویزا حاصل کرنے کے لیے کم از کم 31 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نیا ایکٹو انوسٹر پلس ویزا کیٹیگری کیلئے 19 ستمبر 2022 سے درخواستیں وصول کی جائیں گی جبکہ 27 جولائی 2022 کے بعد سے سرمایہ کاری ویزا 1 اور سرمایہ کاری ویزا 2 کیٹیگری کیلئے درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

نئی اسکیم کے تحت امیگریشن کے خواہش مند افراد سرمایہ کاری کے ذریعے نیوزی لینڈ کا ویزا حاصل کرسکیں گے۔ حکومت کی جانب سے نئی ویزا کیٹیگری غیر ملکی تجربہ کار اور بڑے انویسٹرز کو نیوزی لینڈ میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے متعارف کروایا گیا ہے۔

نئی ویزا کیٹیگری کا اعلان کرتے ہوئے اقتصادی اور علاقائی ترقی کے وزیر سٹورٹ نیش نے کہا کہہمارے پاس نیوزی لینڈ میں بہت سے شاندار کاروبار ہیں جو عالمی مارکیٹ میں حقیقی نام بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا مقصد امیگریشن کے خواہش مند بین الاقوامی تجربہ کار سرمایہ کاروں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرکے ان کاروباروں کو مزید کامیاب عالمی برانڈز بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری ،’ اب پاکستانی نوٹریائزڈ دستاویزات کو بین الاقوامی سطح پر قبول کیا جائے’

سٹورٹ نیش نے کہا کہ نئے ویزا نظام کا مقصد ایسے فعال سرمایہ کاروں کو اپنے ملک کی طرف راغب کرنا ہے جو طویل عرصہ تک نیوزی لینڈ کی معیشت کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرانی ویزا کیٹیگری کے تحت اکثر غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے کے بجائے شیئرز اور بانڈز میں سرمایہ کاری کرتے تھے۔ اب ہم نیوزی لینڈ میں فعال سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی جاسکیں اور معاشی ترقی میں بھی اضافہ ہوسکے۔

Comments

- Advertisement -