تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

دوسرا ٹیسٹ، اوپنر کانوے کی سنچری، نیوزی لینڈ کے ایک وکٹ پر 200 رنز مکمل

نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کانوے کی سنچری مکمل ہوگئی ہے اور کیوی ٹیم نے ایک وکٹ پر 213 رنز بنا لیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مہمان کیوی ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے اوپنرز نے درست ثابت کیا۔

دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 134 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ میچ کے پہلے سیشن میں کھانے کے وقفے تک قومی ٹیم کے بولرز کو سر توڑ کوششوں کے باوجود ایک بھی کامیابی نہیں مل سکی تھی۔ کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان کو پہلی کامیابی نسیم شاہ نے دلائی جنہوں نے لیتھم کو 71 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا۔

لیتھم کی جگہ آنے والے کین ولیمسن نے وکٹ پر موجود ڈیون کانوے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ دونوں نے مل کر ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرائی۔ اسی دوران اوپنر ڈیون کانوے نے اپنی چوتھی ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 14 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

دونوں بلے بازوں کے درمیان اب تک کی پارٹنر شپ میں اب تک 79 رنز کی پارٹنر شپ ہوچکی ہے۔ کانوے 108 اور ولیمسن 28 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پیسر نسیم شاہ فٹ ہوگئے ہیں۔ ان کے لیے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو جگہ خالی کرنی پڑی ہے جب کہ فاسٹ بولر حسن علی کو اسپنر نعمان علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، میر حمزہ، ابراراحمد پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا تھا۔ یہ ٹیسٹ جو بھی ٹیم جیتے گی سیریز بھی اسی کے نام ہو جائے گی۔

Comments

- Advertisement -