نیوزی لینڈ ٹی 20 لیگز کی دنیا میں داخل ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
نیوزی لینڈ نے این زیڈ 20 متعارف کروانے کی تیاری کرلی، چھ ٹیموں پر مشتمل فرنچائز جنوری 2027 میں شروع کرنے کا ہدف بنایا گیا ہے۔
توقع ہے کہ لیگ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کی طرح کے ماڈل پر کام کرے گی جہاں نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) لائسنس دے گا لیکن انتظامیہ خود مختار رہے گی۔
اگرچہ این زیڈ سی کی طرف سے ابھی تک اس تجویز کی منظوری نہیں دی گئی ہے لیکن اس منصوبے میں شامل حکام کا خیال ہے کہ اگر لائسنس حاصل کر لیا جاتا ہے تو این زیڈ 20 سپر سمیش کی جگہ لے لے گا، نیوزی لینڈ کے دو دہائیوں پرانے ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ جو فی الحال این زیڈ سی اپنی بڑی ایسوسی ایشنز آکلینڈ، ناردرن ڈسٹرکٹس، ویلنگٹن، سنٹرل ڈسٹرکٹس، کینٹربری اور او او کے ذریعے چلا رہا ہے۔
ڈان میک کینن جو این زیڈ 20 اسٹیبلشمنٹ کمیٹی کے سربراہ ہیں، انہوں نے کہا کہ اس خیال کی ابتدا نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑیوں کے ایک گروپ سے ہوئی جن میں اسٹیفن فلیمنگ شامل ہیں۔
اس کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن (این زیڈ پی اے) کے ساتھ فرنچائز پر مبنی لیگ میں دلچسپی کا اندازہ لگایا۔
میک کینن وکیل ہیں جو ملک کے اسپورٹس انٹیگریٹی کمیشن کی قیادت بھی کرتے ہیں اور این زیڈ سی بورڈ میں خدمات انجام دے چکے ہیں، ان سے تقریباً تین ماہ قبل رابطہ کیا گیا تھا تاکہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ آیا یہ تصور قابل عمل ہے۔
میک کینن نے این زیڈ 20 کو ایک "انتہائی قابل عمل” پروجیکٹ کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ اسے زندہ کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


