تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

نیوزی لینڈ میں فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک، راہگیر زخمی

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور راہگیر زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس اہلکاروں پر گشت کے دوران کار سوار نے فائرنگ کی اور فرار ہوگیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار ہلاک اور راہگیر زخمی ہوگیا۔

آکلینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے پولیس نے عوام سے واقعہ سے متعلق معلومات شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔

پولیس کمشنر اینڈریو کوسٹر نے کہا کہ جب گاڑی کو پہلی بار دیکھا گیا تھا تو یہ عام سی گاڑی لگ رہی تھی لیکن اس میں سوار ملزم نے پولیس پر اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور شہری زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ افسران بندوق اٹھا کر نہیں رکھتے اور عام طور پر اسلحہ اپنی گاڑیوں میں رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں  ایک شخص نے  اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق ہوگئے تھے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

بعدازاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو عدالت میں پیش کیا تھا، ملزم کو عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی۔

Comments

- Advertisement -