منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

نیوزی لینڈ کا پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا، پاکستانیوں کیلیے خوشخبری!

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (17 اپریل 2026): نیوزی لینڈ کے پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا کیلیے پاکستانی بھی اپلائی کر سکتے ہیں، اس کیلیے اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار انتہائی آسان ہے۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کا پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا آپ کو نیوزی لینڈ میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہاں تین سال تک رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر کا ‘آن ارائیول ویزا’ ! پاکستانیوں کیلیے بڑی خبر آگئی

بیان میں کہا گیا کہ اس ویزا کی مدد سے آپ مستقل رہائش یعنی ریذیڈنٹ ویزا بھی حاصل کر سکتے ہیں، اس کیلیے اہل ہونے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ آپ نے حال ہی میں نیوزی لینڈ سے کوئی منظور شدہ ڈگری یا کورس مکمل کیا ہو۔

’عام طور پر آپ کو اپنا اسٹوڈنٹ ویزا ختم ہونے کے تین مہینے کے اندر اس ویزا کیلیے درخواست دینی ہوتی ہے، تاہم پی ایچ ڈی کرنے والوں کیلیے یہ دورانیہ بڑھ کر چھ مہینے ہو جاتا ہے۔‘

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد کے مطابق اس کے علاوہ اگر آپ نے اپنی پہلی اہل ڈگری کے فوراً بعد کوئی ایسی اعلیٰ تعلیم شروع کی جس کا دورانیہ تیں ہفتوں سے کم تھا تو آپ کے پاس اپلائی کرنے کیلیے بارہ مہینے کا وقت ہوتا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ان سب کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کے پاس وہاں رہنے کے اخراجات اٹھانے کیلیے کم از کم 5000 نیوزی لینڈ ڈالر موجود ہوں۔

نیوزی لینڈ کے پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا کے بارے میں مزید معلومات کیلیے اس صفحے پر جائیں: www.immigration.govt.nz/visas/post-study-work-visa

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں