تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے 148 رنز کا ہدف

کرائسٹ چرچ میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی کو پہلا نقصان 16 رنز کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب اوپنر فن ایلن کو محمد وسیم نے اپنی ہی گیند پر کیچ کرکے پویلین کی راہ دکھائی انہوں نے 8 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 13 رنز بنائے۔

ڈیون کانوے اور کپتان کین ولیمسن کے درمیان 61 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی جس کو خطرناک بننے سے قبل محمد نواز نے ڈیون کانوے کو آؤٹ کرکے توڑا، کیوی تیم کو تیسرا نقصان اپنے کپتان کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا اس بار بھی کامیاب بولر محمد نواز تھے، کین ولیمسن نے آؤٹ ہونے سے قبل 31 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 130 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، گلین فلپس 18 رنز بنانے کے بعد شاہنواز دھانی کا شکار بنے، جس کے بعد حارث روؤف اپنے کوٹے کا آخری اوور کرانے آئے اور کیوی ٹیم پر تباہی ڈھا دی۔

حارث روؤف نے اپنے آخری اوور کی لگاتار دو گیندوں پر انہوں نے جیمز نشام اور مائیکل بریسویل کو آؤٹ کرکے کیوی ٹیم کی کمر توڑ دی، نشام صرف 5 رنز بناسکے جب کہ بریسویل کو کھاتہ کھولنے کا موقع ہی نہیں ملا، اسی اوور کی آخری گیند پر حارث نے مارک چمپن کو محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ کراکے تیسری وکٹ حاصل کی۔

اننگ کے آخری اوور میں اش سودھی کو محمد وسیم نے آؤٹ کیا، مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

کیویز کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز 36 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، کپتان کین ولیمسن 31 اور مارک چمپن 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث روؤف نے 28 رنز دے کر 3 اور محمد وسیم نے 20 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز کو بھی 2 وکٹیں ملیں تاہم اس کے لیے انہیں 44 رنز کی مار برداشت کرنا پڑی۔ شاہنواز دھانی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Comments

- Advertisement -