The news is by your side.

Advertisement

نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف سیریز کا اعلان

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دسمبر اور جنوری میں پاکستان کے خلاف سیریز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی کرکٹ کی واپسی کی تیاریاں شروع ہوگئیں، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کا اعلان کردیا۔

پاکستانی ٹیم دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ ٹیموں کی آئسولیشن کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے سب سے پہلے کرونا فری ملک ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن دیگر ملکوں میں صورتحال غیریقینی ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہے، انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، کرس ووکس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 13 اگست سے کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں