نیوزی لینڈ کے معروف آل راؤنڈر مائیکل بریسویل پنڈلی کی انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہو گئے ہیں۔
کیوی آل راؤنڈر مائیکل بریسویل اپنے بائیں پنڈلی کو دوبارہ زخمی کروا بیٹھے ہیں، جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے منگل کو بتایا کہ ان کی جگہ کول میکونچی کو نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بریسویل نے گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ان فٹ ہوئے تھے تاہم ورلڈکپ سے قبل وہ فٹ ہوکر اسکواڈ میں شامل ہوئے تھے، افغانستان کے خلاف اتوار کے میچ سے پہلے وارم اپ کے دوران دوبارہ ان کے پٹھوں میں تکلیف ہوئی۔
ہیڈ کوچ روب والٹر نے کہا کہ ہم سب مائیکل بریسول کے لیے برا محسوس کر رہے ہیں، ورلڈکپ سے باہر ہونا واقعی مشکل ہے اور میں جانتا ہوں کہ نیوزی لینڈ کے لیے کھیلنا ان کے لیے کتنا معنی رکھتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کول میکونچی ڈومیسٹک کے ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں وہ ٹی ٹوئنٹی کے بہت سارے تجربے کے ساتھ ہماری سائیڈ میں بہترین توازن لائیں گے۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے منگل کو متحدہ عرب امارات کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد ہو گروپ ڈی میں سرفہرست ہے، کیوز کا اگلا مقابلہ ہفتہ کو احمد آباد میں جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


