تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

نیوزی لینڈ ٹیم کو جعلی دھمکی آمیز ای میل کا مقدمہ درج

اسلام آباد: نیوزی لینڈ ٹیم کو جعلی دھمکی آمیز ای میل کے معاملے کا ایف آئی اےسائبر کرائم نے مقدمہ درج کر ‏لیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ سب انسپیکٹر محمدوسیم خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمےمیں ای میل ‏[email protected]‏ کا ذکر ہے۔

مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ ای میل کےذریعےحملہ کرنےکی اطلاع دی گئی ہوٹل اورجہاز میں بم رکھنےکی ‏دھمکی دی گئی، ای میل کا آئی پی ایڈریس سنگاپوراورپھر بھارت سے منسلک ہوا۔

متن کے مطابق ای میل وی پی این کے ذریعےکی گئی اور پھر ای میل کے ذریعےنیوزی لینڈ پولیس سےبھی رابطہ ‏کیا گیا۔

مقدمہ سائبرٹیرارزم سیکشن 506،109پی پی سی کےتحت درج کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوزی لینڈ ٹہم کا دورہ ملتوی ہو ہونے کے ‏حوالے سے پریس کانفرنس کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار کا سامنا ہے پریس کانفرنس یاددہانی ہے، ‏سوشل میڈیا پر وارفیئر قائم کیا گیا بھارت سے ٹوئٹس کی گئیں، ایسانہیں کہ بچےبیٹھےہیں وہ سارےمعاملات ‏کررہےہیں، طاقت ورایجنسی اورریاستیں اس کے پیچھے ہیں۔

جعلی اکاؤنٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا 19اگست2021پہلی تاریخ ہے جب ایک جعلی خبرآتی ہے، احسان ‏اللہ احسان کےنام سے فیس بک اکاؤنٹ بنایاگیا، پوسٹ پر لکھا گیا کہ نیوزی لینڈ ٹیم آئی تو حملے کیا جائے گا ، ‏جس کے بعد ابھی نندن مشرہ نےاس فیک پوسٹ کی بنیاد پرآرٹیکل ایشوکیا، ابھی نندن مشرہ بیوروچیف ‏سنڈےگارڈین سے وابستہ ہیں۔

No description available.

ای میل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ای میل جس اکاؤنٹ سے گئی وہ 24 اگست کی رات1 بجکر 5منٹ پر بنا، اسی ‏دی 11بجکر59منٹ پر ای میل جنریٹ کی گئی، 24اگست2021 کو مارٹن گپٹل کی بیوی کو ای میل ملتی ہے، یہ میل ‏پروٹون میل سےبھیجی گئی، جولوگ سائبر کو سمجھتے ہیں انہیں پتاہے سیف سائڈہوتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا تمام معاملات کے باوجود نیوزی لینڈ ٹیم اپنا دورہ منسوخ نہیں کرتی، لگائی،11ستمبرکونیوزی ‏لینڈ کی ٹیم پاکستان آجاتی ہے اور ٹی 20ٹیم کے ممبر12ستمبر کو پاکستان آتےہیں۔

Comments

- Advertisement -