اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

بھارتی ٹیم پر نیوزی لینڈ کا خوف طاری، وائٹ واش سے بچنے کے لیے انوکھا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اپنی سرزمین پر وائٹ واش کی ہزیمت سے بچنے کے لیے بھارتی کوچ اور کپتان نے نیٹ پریکٹس کے لیے 35 بولرز کو طلب کرلیا۔

اپنی سرزمین پر 12 سالوں بعد بھارت کو کسی ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، مگر بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ نیوزی لینڈ کے خلاف لگاتار 2 ٹیسٹ میچز ہارنے کے بعد اب بھارتی ٹیم اپنی سرزمین پر وائٹ واش کے خطرے سے دوچار ہے۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں روہت شرما کے سرماؤں کو ٹام لیتھم کے 11 کیویز کا مقابلہ کرنا ہے جبکہ بھارتی ٹیم کسی صورت ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش نہیں ہونا چاہتی، اسی کے پیش نظر بھارتی کوچ اور کپتان نے نیٹ میں بولنگ کرنے کے لیے 35 بولرز کو بلالیا۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق گوتم گھمبیر اور روہت شرما نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ بھارت کے پریکٹس سیشن کے لیے 35 نیٹ بولرز کا انتظام کریں۔

پونے میں لگاتار دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد یہ بھارت کا دو دن کے وقفے کے بعد فل فلیش ٹریننگ سیشن تھا، بھارت نے اس سیشن کے حوالے سے ایسکٹرا بولرز کے لیے خصوصی درخواست کی۔

اس سیشن میں بھارتی بیٹرز کا فوکس اسپنرز کی طرف تھا اور انھوں نے اسپن بولنگ کھیلنے کی مشق کی کیوں کہ مچل سینٹنر نے آخری ٹیسٹ میں 13 وکٹیں لے کر تباہی مچادی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت اپنی سرزمین پر 18 ٹیسٹ سیریز مسلسل جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہارا ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے بھارت میں کسی ٹیسٹ میں 36 سال بعد کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں