تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سہ فریقی ٹی 20 سیریز: نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

کرائسٹ چرچ: سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں میزبان کیویز نے آج بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دی، بنگال ٹائیگرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

بنگال ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 137 رنز بنائے، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی، مائیکل بریسویل اور ایش سوڈھی نے دو، دو شکار کیے، نجم الحسین 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مطلوبہ رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور ہی میں پورا کر لیا، وکٹ کیپر ڈیون کانوے نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پلیئر آف دی میچ مائیکل بریسویل کو قرار دیا گیا جنھوں نے چار اوورز میں 14 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔

قبل ازیں، بنگلا دیش کی جانب سے نجم الحسن شنتو 33 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، مہدی حسن 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، لٹن داس 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، جب کہ مصدق حسینق بھی کیچ آؤٹ ہوئے، انھوں نے صرف 2 رنز ہی بنائے، یاسر علی بھی 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

عفیف حسین 24 رنز بنا کر بولڈ ہوئے، کپتان شکیب الحسن 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، تسکین احمد بھی 3 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے، وکٹ کیپر نور الحسن رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جب کہ حسن محمد کو ایک گیند پر ایک ہی رنز بنانے کا موقع ملا۔

نیوزی لینڈ نے ایک جب کہ بنگلا دیش کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی تھیں۔ اس سیریز میں پاکستان 2 کامیابیوں کے ساتھ سر فہرست ہے، گرین شرٹس نے بنگال ٹائیگرز کو 21 رنز اور بلیک کیپس کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -