تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ مرد و خواتین کرکٹرز کو برابر معاوضہ دینے والا پہلا ملک بن گیا

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے مرد و خواتین کرکٹرز کو یکساں معاوضہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز اور کھلاڑیوں کی یونین کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے تحت اب خواتین و مرد کرکٹرز کو برابر معاوضہ ملے گا۔ رپورٹ کے مطابق اب صف اول کی خواتین کرکٹرز اب سالانہ ایک لاکھ 63 ہزار نیوزی لینڈی ڈالر کماسکیں گی۔

ٹیسٹ میچ کھیلنے پر مرد اور خواتین کرکٹرز کو 10 ہزار 250 نیوزی لینڈی ڈالر ملیں گے جبکہ ون ڈے میچ کھیلنے پر 4 ہزار ڈالر ملیں گے۔

مرد و خواتین کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی میچ فیس کی مد میں 2500 نیوزی لینڈی ڈالر ملیں گے۔

نیوزی لینڈ میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر بھی مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر کا معاوضہ ملے گا۔ اس سے قبل دیگر کرکٹ بورڈز کی طرح نیوزی لینڈ میں بھی خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کی نسبت کم معاوضہ دیا جاتا تھا۔

Comments

- Advertisement -