The news is by your side.

Advertisement

آسٹریلیا، افریقہ سیریز ملتوی، ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کونسی ٹیم کھیلے گی؟

دبئی: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ سیریز ملتوی ہونے سے نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ سیریز ملتوی ہونے کا فائدہ کیوی ٹیم کو ہوگیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی جبکہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کے لیے انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت میں کشمکش جاری ہے۔

پانچ فروری سے بھارت میں شروع ہونے والی چار ٹیسٹ پر مشتمل انگلینڈ، بھارت سیریز سے دوسری ٹیم کا بھی فیصلہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ کرکت آسٹریلیا نے رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کورونا وائرس کی وجہ سے متلوی کردیا، کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وبا کے باعث دورہ ملتوی کرنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے پر کرکٹ جنوبی افریقہ نے شدید افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب اس سیریز کے نہ ہونے سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر کی ٹیم نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گئی۔

بھارت کی ابھی تک ٹیبل پر پہلی پوزیشن ہے لیکن 5 فروری سے انگلینڈ سے ہوم گراؤنڈ پر 4 ٹیسٹ کی سیریز کھیلنی ہے جس کے نتائج سے دوسری فائنلسٹ ٹیم کا بھی فیصلہ ہوجائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں