بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

نیوزی لینڈ کا فائنل میں پاکستان کو جیت کیلیے 164 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 164 جیت کے لیے رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، میزبان ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن 59 رنز بنا کر نمایاں رہے

نیوزی لینڈ کی دونوں اوپنرز 41 کے مجموعی اسکور پویلین لوٹ چکے تھے تاہم کیوی بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا، اوپنر فن ایلن 12 کے انفرادی اسکور پر محمد نواز اور ڈیون کانوے 14 کے انفرادی اسکور پر محمد حارث کا شکار بنے۔

- Advertisement -

کپتان کین ولیمسن اور گلین فلپس کے درمیان 50 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی، ٹیم کا مجموعہ 97 رنز پر پہنچا تو گلین فلپس 29 رنز بنا کر اپنے کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے، انہیں شان مسعود نے محمد نواز کی گیند پر کیچ کیا۔

کیوی ٹیم کا مجموعہ 134 پر پہنچا تو خطرناک بنتے کپتان کین ولیمسن کو قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے شان مسعود کے ہاتھوں کیچ کراکے پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے 38 گیندوں پر 59 رنز بنائے، مارک چیمپن 25 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے، جیمز نشام کو محمد رضوان نے رن آؤٹ کیا، اش سودھی کا وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان نے حارث روؤف کی گیند پر کیچ تھاما۔

پاکستان کی جانب سے حارث روؤف نے 22 اور نسیم شاہ نے 38 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کے میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں