تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

دنیا بھر میں‌ غذائیت سے بھرپور ’دھاتی گندم‘ استعمال کی جائے گی

میکسیکو سٹی: اناج پر تحقیق کرنے والے عالمی ادارے کے ماہرین نے بین الاقوامی سطح پر پیدا ہونے والی غذائی قلت کو پورا کرنے کے لیے نئی اقسام کی دھاتی گندم پر کام شروع کردیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل میز اینڈ ویٹ امپروومنٹ سینٹر کے سائنس دان زنک کی طاقت سے بھرپور مکئی کی گندم کی پیداوار پر کام کررہے ہیں، جس کی مدد سے کروڑوں انسانوں کی ضرورت پوری کی جاسکے گی۔

زنک کی طاقت سے بھرپور گندم کی مدد سے غذائیت کا شکار افراد کو اُتنی مقدار میں توانائی مل سکے گی جتنی کسی انسان کو دکار ہوتی ہے۔

گندم کی نئی اقسام پر تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ اور عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل مارٹن کروپف نے امید ظاہر کی کہ ’آئندہ دس سالوں میں عالمی سطح پر اس گندم کا استعمال 80 فیصد تک بڑھ جائے گا‘۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت زنک کی مدد سے تیار کردہ گندم دنیا بھر میں صرف 9 فیصد لوگ استعمال کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مصنوعی مچھلی کا گوشت مارکیٹ میں آنے کے لیے تیار

ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ’بایو فورٹیفائیڈ گندم کی بہترین قسم پاکستان، بھارت، بنگلادیش، میکسیکو اور بولیویا کے تعاون سے کاشت کی جارہی ہے جبکہ رواں سال چین بھی اس منصوبے کا حصہ بنا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اگلی دہائی میں گندم کی تمام نئی اجناس غذائیت کی حامل ہوں گی، زنک کی زیادہ مقدار رکھنے والی یہ گندم تکنیک کے ذریعے بنائی جارہی ہے، جس میں جینیات کی نہیں بلکہ جنس کی تبدیلی کی گئی ہے‘۔

ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ’یہ گندم بھی ذائقے میں بالکل ویسے ہی ہے، بلکہ کوئی بھی اس فرق کو نہیں پکڑ سکتا‘۔ اس بات کو مزید واضح کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’گزشتہ دو سالوں کے دوران کولمبیا میں  زنک کی گندم مکئی کی اضافی پیداوار کی گئی‘۔

کروپف نے مکئی کی تین اقسام کی گندم بارے میں بھی بتاتے ہوئے کہا کہ ’اس گندم کی فصل افریقا اور ایشیا میں کاشت کی گئی، جو کیڑوں کے خلاف زبردست مزاحمت کی صلاحیت بھی رکھتی ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’قدرتی دھات سے پیدا کی جانے والی یہ نئی اقسام آئندہ چند ماہ میں کینیا، ایتھوپیا، یوگینڈا، روانڈا، جنوبی سودان، ملاوی، موزمبیق ، جنوبی افریقہ، زیمبیا اور زمبابوے میں آزمائش کے لیے پیش کی جائیں گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی گوشت کے فروخت کی اجازت دے دی گئی

اسے بھی پڑھیں: رینگنے والے کیڑے کھانے کی منظوری دے دی گئی

اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ’اس گندم کو مشرقی افریقا میں تجربے کے لیے پیش کیا گیا، جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے‘۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں قائم یہ ادارہ دنیا کے غریب ترین کاشت کاروں کی پیداوار، آمدنی میں اضافے کے علاقہ موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں جیسے چیلینجز سے نمٹنے پر تحقیق کررہا ہے‘۔

گندم کی نئی قسم غذائیت کے لیے کیسے مفید ہے؟

گندم کی یہ نئی اقسام زنک اور آئرن جیسی اہم معدنیات کی اضافی مقدار کی بدولت بہتر غذائیت فراہم کرتی ہیں اور وائرسز کو روکنے کے ساتھ جسم میں آکسیجن کی ترسیل کے کام کو آسان بناتی ہے۔

زنک کی کمی کے عالمی سطح پر پڑھنے والے اثرات

دنیا بھر میں غذائیت کی کمی کے حوالے سے زنک کو سرفہرست سمجھا جاتا ہے کیونکہ تقریباً دو ارب سے زائد لوگ اس کی کمی کا شکار ہیں، یہ کمی  پیٹ اور دیگر مختلف بیماریوں کی شکل میں سامنے آتی ہے۔

Comments

- Advertisement -