تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

پیدا ہوتے ہی ڈاکٹر کو ’غصے‘ سے دیکھنے والا بچہ

عام طور پر نومولود بچوں کی روتی یا سوتی ہوئی تصاویر سامنے آتی ہیں مگر انٹرنیٹ پر ایک ایسے بچے کی تصویر وائرل ہوئی جس نے پیدائش کے چند سیکنڈ بعد ہی ڈاکٹر کو غصے سے دیکھنا شروع کردیا۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والی خاتون لسبیلہ پریرا کے ہاں رواں ہفتے بچے کی پیدائش ہوئی، لیبر روم میں موجود نرس نے بچے کی تصویر لی جو غصے سے ڈاکٹرز کو دیکھ رہا تھا۔

بچے کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر ہوئی جسے دیکھ کر صارفین بھی ششدر رہ گئے کیونکہ انہوں نے بھی ایسا بچہ پہلی بار ہی دیکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بچے کی پیدائش برازیل میں واقع ریو دی جنیرو نامی اسپتال میں ہوئی۔ ڈاکٹرز نے نومولود کے انداز کو منفرد قرار دیا اور سب نے ہی اُس کی تصاویر بنائیں۔

ماں بننے والی خاتون ’لسبیلہ‘ کے والدین کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹی کی شادی کو ابھی ایک سال ہی ہوا، وہ ماں بننا نہیں چاہتی تھی مگر پانچ ہفتے بعد ہمیں خوش خبری ملی۔ ڈاکٹرز نے بچے اور ماں کی طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا بچے کی پیدائش پر والدین کو 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان

لسبیلہ کا کہنا تھا کہ ’میرا بچہ بہادر ہے کیونکہ اُس کے دنیا میں آتے ہی سب نے مذاق بنانا شروع کردیا‘۔

Comments

- Advertisement -