تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نوزائیدہ بچے نے دنیا کو حیران کردیا

نئی دہلی : کرونا وائرس میں مبتلا نوزائیدہ بچہ تین ہفتوں بعد صحتیاب ہو گیا۔

‘جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے’ یہ کہاوت بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں جنم لینے والے بچے پر صادق آتی ہے جو پیدائشی طور پر کرونا میں مبتلا تھا۔

نوزائیدہ بچے میں کرونا وائرس ماں کے ذریعے منتقل ہوا جو زچگی سے قبل وائرس کا شکار ہوئی تھیں۔

زچگی کےلیے خاتون اپنے والدین کے گھر منتقل ہو گئی تھیں جنھیں ڈیلیوری کے لیے اشوکا میڈی کیئر نامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

جنم لینے کے کچھ دیر بعد ہی بچے کو سانس لینے میں دشواری ہونے لگی اور بلڈ پریشر بھی کم ہونے لگا۔

ڈاکٹروں نے بچے کے خون میں آکسیجن لیول کی کمی دیکھ کر فوری طور پر طبی معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ بچہ پیدائشی طور پر کرونا وائرس میں مبتلا ہے۔

مہلک وبا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بچے کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا جہاں تین ہفتوں کی دیکھ بھال اور مسلسل علاج کے بعد بچہ صحت یاب ہوا۔

ماں کا کہنا ہے کہ پیدا ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے بچے کی ایک جھلک تک دیکھنے نہیں دی اور تین دن بعد بتایا کہ بچہ کرونا میں مبتلا ہے، تین ہفتے بعد بچہ میرے حوالے کیا گیا جو مکمل طور پر صحتیاب ہوچکا تھا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ڈیلیوری کے لیے اسپتال میں داخل کرنے سے قبل میرا اینٹی جین ٹیسٹ ہوا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی، اسی بنیاد پر مجھے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن بعد میں اینٹی باڈی ٹیسٹ میں کرونا ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -