تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پیدائش کے فوری بعد بچے نے ڈاکٹر کا فیس ماسک نوچ لیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست میں نومولود نے پیدائش کے فوری بعد ڈاکٹر کا فیس ماسک نوچ لیا۔

سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیوشیئرنگ ویب سائٹ پر گائناکولوجسٹ کے اکاؤنٹ سے ایک حیران کن تصویر شیئر ہوئی جس میں نومولود ڈاکٹر کا فیس ماسک کھینچ رہا تھا۔

اس تصویر کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین ششدر رہ گئے اور پھر یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل بھی ہوگئی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق نومولود نے جس ڈاکٹر کا ماسک نوچا اُن کا نام سمیر چیاب ہے۔

عرب میڈیا نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ لبنان سے تعلق رکھتے اور دبئی کے ایک اسپتال میں بطور گائنا کولوجسٹ اپنے امور انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ این ایم سی کی جانب سے دبئی میں قائم کیے جانے والے اسپتال ڈاکٹر فائیک آئی وی ایف میں بطور ماہر گائناکولوجسٹ کام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیدا ہوتے ہی ڈاکٹر کو ’غصے‘ سے دیکھنے والا بچہ

سمیر چیاب کا کہنا تھا کہ ’مجھے پیدائش کے بعد بچوں کو  گود میں لے کر اور اُن کے ساتھ تصویر لینا بہت اچھا لگتا ہے، جسے میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کرتا ہوں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ‘دو ہفتے قبل اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، والد کی خواہش پر پہلے ایک بچے کو گود میں لے کر تصویر لی اور جیسے ہی دوسرے نومولود کو گود میں اٹھایا تو اُس نے میرا ماسک کھینچ لیا‘۔

ڈاکٹر کے مطابق یہ تصویر بچے کے والد نے بھی بنائی جو اب غیر معمولی ہوچکی ہے کیونکہ اسے دیکھنے والے حیران رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس طرح کی تصویر آئے گی یا پھر کوئی نومولود ایسا ردعمل دے گا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بچے نے پیغام دیا کہ جلد ہمیں فیس ماسک سے چھٹکارا حاصل ہوجائے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’نومولود کی خواہش ہے کہ دنیا ایک بار پھر آزاد ہو اور انسانوں کو فیس ماسک سے نجات مل جائے، میرے خیال سے یہ اب جلد ہوگا‘۔

Comments

- Advertisement -