تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی میں خاتون نے جعلی ڈاکٹر بن کر نومولود اغوا کرلیا

کراچی میں نجی اسپتال میں خاتون نے ڈاکٹر کا روپ دھار کر نومولود کو اغوا کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ کے نجی اسپتال میں اغوا کار خاتون نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے نومولود کو اغوا کرلیا جس کے بعد پولیس نے اغوا کے الزام میں اسپتال کے تین ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق نومولود بچے کے اغوا کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ اسپتال عملے کے تین افراد زیر حراست ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

بچے کی والدہ کا کہنا ہے دو خواتین ڈاکٹر اور نرس کے روپ میں آئیں انہوں نے کہا کہ بچے کی طبیعت خراب ہے اسے آئی سی یو لے کر جا رہے ہیں تاہم جب ہم کچھ دیر بعد آئی سی یو گئے تو بچہ غائب تھا۔

واقعہ ہفتے کی صبح چار بجے پیش آیا اطراف سے ملنے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ ایک رکشہ پہلے سے اسپتال کے باہر کھڑا ہے جبکہ دو خواتین رکشے کے پاس آتی ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک خاتون کے پاس بچہ ہے جو رکشے میں بیٹھی خاتون کے حوالے بچہ کرتی ہے جس کے بعد تینوں خواتین رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوجاتی ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے بتایا کہ اسپتال کی انتظامیہ سے اسپتال کے اندر لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی تو انہوں نے بتایا کہ کیمرے خراب ہیں۔

پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل شارٹ سرکٹ ہوگیا تھا جس کے باعث تمام 32 کیمرے اب تک غیر فعال ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں