ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

نومولود کے اغوا کا واقعہ، 5 منٹ میں ملزمہ کو ٹریس کرلیا گیا، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نومولود کے اغوا کا واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد 5 منٹ میں ملزمہ کو کامیابی سے ٹریس کیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتایا کہ فیصل آباد چلڈرن اسپتال سے اغوا نومولود 5 منٹ میں بازیاب کرالیا گیا، سیف سٹی کیمرہ نیٹ ورک کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا، بچہ والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ چلڈرن اسپتال سے صبح 10 بجکر 47 منٹ پر نومولود کے اغوا کا واقعہ رپورٹ ہوا، سیف سٹی سرویلنس ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسپتال اور سیف سٹی کیمروں سے 5 منٹ میں ملزمہ کو کامیابی سے ٹریس کرلیا گیا، یہ نظام صرف چند دن پہلے میری ہدایات پر نافذ کیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ الحمدللہ شیرخوار بچے کو بحفاظت بازیاب کرکے والدین کے حوالے کیاگیا، چوکس، ہمدرد اور فوری ردعمل قابل تعریف ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ آج لائیونگرانی میں ایک پرندے کا پتنگ کی ڈورمیں پھنسے ہونے کا انکشاف ہوا، فوری رابطے سے ریسکیو ٹیم بروقت پہنچی جس نے پرندے کو کامیابی سے بچا لیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کن ردعمل اس پنجاب کی عکاسی کرتا ہے جس پرمجھے فخر ہے، وزیراعلٰی پنجاب نے پتنگ کی ڈور میں پھنسے پرندے کو آزاد کرانے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

بھاٹی گیٹ کیس میں صلح، مرحومہ کے شوہر اور والد کو کتنی رقم ملی؟ مریم نواز نے بتا دیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں