تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پانچ گھنٹے کی دلہن نے سسرالیوں کے ہوش اڑا دیے، حیران کن واقعہ

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش میں پانچ گھنٹےکی دلہن نے ’چوری‘ کی کامیاب واردات کر کے سسرالیوں کے ہوش اڑا دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے شاہ جہاں پور میں اتوار کے روز نوسرباز دلہن رخصتی کے پانچ گھنٹے بعد زیورات، نقد رقم اور دیگر اہم اشیا لے کر فرار ہوگئی۔

دلہا کے اہل خانہ نے دلہن کے خلاف مقامی تھانے میں درخواست جمع کرا دی، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد نوسرباز دلہن کو تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ شاہ جہاں پور میں واقع گاؤں پوایاں میں پیش آیا۔ مقدمے کی درخواست دینے والی خاتون نے بتایا کہ وہ محلہ چھاؤنی کی رہائشی ہیں۔

مزید پڑھیں: عین رخصتی کے وقت دلہن کی موت، قیامت خیز واقعہ

یہ بھی پڑھیں: عین شادی کے وقت لڑکے کی شکل دیکھ کر دلہن فرار

خاتون نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ’میرے دیور کی شادی 30 ہزار بھارتی روپے خرچ کرنے کی شرط پر طے ہوئی، بعد ازاں دلہن اور اُس کے ساتھی دیور کو فرخ آباد لے گئے جہاں 12 مارچ کو دونوں کی شادی ہوئی‘۔

انہوں نے بتایا کہ دیور اپنی نوبیاہتا دلہن گزشتہ رات گھر پہنچا تو  پانچ گھنٹے بعد رات کے درمیانے پہر دلہن اچانک غائب ہوگئی، جب ہم نے اُس کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو کوئی سراغ نہیں ملا، اسی دوران جب زیوارت اور نقدی دیکھے تو وہ بھی غائب تھے۔

تھانے میں دی جانے والی درخواست میں متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا کہ نوسرباز دلہن لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور  ہزاروں روپے سے زائد نقد رقم سمیت دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہوئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق لڑکی نے جس مکان کو اپنا گھر ظاہر کیا تھا وہاں اب تالا پڑا ہوا ہے جبکہ گھر میں کوئی موجود بھی نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -