تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

موسمیاتی تبدیلی کے حوالے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا عوام کیلئے اہم پیغام

واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے امریکی عوام کو متحد ہونے کی ہدایت کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی جانب سے حلف اٹھانے سے قبل ہی ماحولیات کے حوالے کافی موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکا کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث بحران کا سامنا ہے، ہر سال موسمیاتی تبدیلی کے باعث زرعی زمین تباہ اور جنگلات ختم ہورہے ہیں۔

نومنتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کو متحد ہوکر موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی نژاد علی زیدی جوبائیڈن کے ڈپٹی مشیر تعینات

ماحولیات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب صدر جوبائیڈ نے پاکستانی نژاد علی زیدی کو ڈپٹی مشیر برائے ماحولیات تقرری کا اعلان کردیا۔

Comments

- Advertisement -