تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دبئی جانے کی خواہش مند دلہن ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ

دبئی: فیس بک پر دبئی کا ویزا خریدنے والی نوبیہاتا دلہن کو دبئی پہنچتے ہی ڈی پورٹ کردیا گیا۔

گلف نیوز کے مطابق دبئی جانے کی خواہش مند دلہن کو فیس بک پر جعلی ویزا خریدنے پر دبئی پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا، خاتون کے شوہر نے جعلی ویزا 4 ہزار درہم میں خریدا تھا۔

دبئی پولیس کے مطابق عرب خاتون کے شوہر نے فیس بک پر لگے اشتہار کے ذریعے جعلی ویزا خریدا تھا۔

خاتون کے شوہر کے لینڈ لائن نمبر پر کال کی اور فیس پیج ایڈمن سے گفتگو کی، جس میں انہیں 7 ہزار درہم اور خاتون کے سفری کاغذات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، پیج ایڈمن نے 4 ہزار درہم کی پہلی قسط فجیرا میں مقیم ایک اور شخص کو فراہم کرنے کو کہا۔

خاتون ویزا حاصل کرنے کے بعد دبئی ایئرپورٹ پہنچ گئیں جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ویزا جعلی ہے، ایئرپورٹ حکام کی جانب سے نوبیہاتا دلہن کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔

خاتون کے شوہر کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد دبئی پولیس حرکت میں آئی اور جعلی ویزا فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تیسرا ساتھی جو پیج کا ایڈمن بھی ہے وہ دوسرے ملک میں مقیم ہے، مذکورہ گینگ جعلی ویزا فراہم کرنے کے لیے 7 سے 9 ہزار درہم وصول کرتا تھا۔

دبئی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جعلی ویزا کے لیے وصول کیے گئے 40 ہزار درہم سمیت کمپیوٹر اور دیگر آلات برآمد کرلیے۔

لیفٹیننٹ کرنل حماد کے مطابق دوسرے ملک میں مقیم تیسرے شخص کے وارنٹ جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ گرفتار دونوں ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بریگیڈیئر الموہیری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تصدیق شدہ کمپنیز سے ویزا حاصل کریں، سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی اشتہار اور انجان افراد پر بھروسہ نہ کریں۔

Comments

- Advertisement -