تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

شارجہ: ٹرک اور کار میں تصادم، دلہن جاں بحق، دلہا زخمی

شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں خطرناک حادثے کے نتیجے میں نئی نویلی دلہن جاں بحق اور دلہا زخمی ہوگیا، دونوں کی شادی دو روز قبل ہی انجام پائی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق شارجہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں نئی نویلی دلہن جاں بحق اور دلہا زخمی ہوگیا ہے، حادثے میں زخمی ہونے والے دلہا کو فوری طور پر ال قاسم اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہیں۔

حادثہ ایمریٹس روڈ پر پیر کی رات پیش آیا، 25 سالہ ہویام اپنے شوہر کے ہمراہ والدین کے گھر جارہی تھیں جہاں سے انہیں گھومنے کے لیے جانا تھا تاہم راستے میں ہی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

شارجہ ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے دلہا نے ٹریفک رول کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں کار روڈ پر گزرتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ شوہر کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہیں اس کے جسم پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

حادثے کی اطلاع جیسے ہی دلہن کے گھر پہنچی تو گھروالے حیران رہ گئے، تاہم شارجہ پولیس کی جانب سے ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی شارجہ روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک امارتی شہری جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -