تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

شادی کے دوسرے ہی دن دلہا نے دلہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی

رائے پور: بھارت میں شادی کے دوسرے ہی دن مبینہ طور پر دلہے نے دلہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع رائے پور میں نوبیاہتا جوڑا گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ ان کے جسم پر چاقو کے وار کے نشانات موجود تھے۔

24 سالہ اسلم اور 22 سالہ کہکشاں بانو کی شادی اتوار کو ہوئی اور ان کی شادی کا استقبالیہ گزشتہ رات ہونا تھا۔

اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ دلہا اور دلہن استقبالیہ کی تیاری کررہے تھے کہ اس دوران دلہے کی والدہ جھگڑے کی آواز سن کر پہنچیں تو دروازہ بند تھا جب کوئی جواب نہ آنے پر گھر والوں نے کھڑکی سے دیکھا تو دونوں کی خون میں لت پت لاشیں پڑی ہوئی تھی۔

گھر والوں کی جانب سے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی، پولیس نے دروازہ توڑ کر لاشوں کو نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ جوڑے کے درمیان جھگڑا ہوا ہے شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments