تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نئی نویلی دلہن خوفناک حادثے میں ہلاک، دلہا شدید زخمی

بھارت میں نئی نویلی دلہن خوفناک حادثے میں ہلاک ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں شادی کے چند روز بعد ہی ‏جوڑے کی کار حادثے کا شکار ہو گئی۔

25سالہ مونیکا اپنے شوہر اور والد کے ہمراہ خاندان کی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقریب میں شرکت کے بعد ‏گھر واپس جارہی تھی کہ پنڈوا پور گاؤں کے قریب تیزرفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں ‏جا گری۔

اطلاع ملنے پر مقامی لوگوں، ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز ‏نے مونیکا اور اس کے والد کی موت کی تصدیق کر دی۔

حادثے میں شوہر اور کار ڈرائیور زخمی ہوئے جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔دونوں نرمل اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ‏ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مونیکا اور جناردھن 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور خاندان کی جانب سے شادی کی خوشی ‏میں دی گئی دعوت میں شرکت کے بعد گھر واپس جارہے تھے۔

Comments

- Advertisement -