تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

"وزیراعظم عمران خان کشمیر کی طرح جوناگڑھ کے بھی سفیر بنیں”

اسلام آباد: نواب آف جوناگڑھ محمد جہانگیر خان نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر کی طرح ریاست جونا گڑھ کےبھی سفیر بنیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نواب آف جوناگڑھ جہانگیرخان نے کہا کہ آج موقع ملا ہےکہ کچھ باتیں عوام کی خدمت میں پیش کروں، آج کےدن کی ایک اہمیت ہے، آج کےدن کو ہم بلیک ڈے کے طور پر مناتے ہیں، آج کے روز بھارت نے جونا گڑھ پر قبضہ کیا تھا۔

محمد جہانگیر خان نے اپنی نیوز کانفرنس میں پاکستان کے حالیہ سیاسی نقشے میں ریاست جونا گڑھ کو پاکستان کا حصہ دکھانے پر حکومت پاکستان خصوصا وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر نواب آف جونا گڑھ نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان سے گزارش کرتا ہوں کہ جس طرح وہ کشمیر کے سفیر ہیں، اسی طرح ریاست جوناگڑھ کےب ھی سفیر بنیں، اس کے علاوہ جوناگڑھ سے متعلق اسلام آباد میں سیکریٹریٹ کا قائم کیاجائے۔

محمد جہانگیر خان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست جونا گڑھ کی آزادی سے متعلق تحریک جاری رہے گی، بھارت پر بھی یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جب تک ریاست جوناگڑھ کی آزادی نہیں مل جاتی، ہماری تحریک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے اپنا سیاسی آفیشل نقشہ جاری کر دیا

واضح رہے کہ رواں سال چودہ اگتس کو حکومت پاکستان نے اپنا سیاسی آفیشل نقشہ جاری کیا تھا، جس میں مقبوضہ کشمیر اور لداخ کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ لائن آف کنٹرول کو محض فوجی لائن قرار دیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک دن یہی پاکستان کا مستقل نقشہ ہوگا، کشمیر پاکستان کا ہے اور پاکستان کا رہےگا۔

پاکستان کےنئے سیاسی نقشے پر چین کو اعتماد میں لیاگیا، سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمدکے بعد حتمی نقشہ سامنے آئے گا۔

Comments

- Advertisement -