اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

ماہانہ 100 سے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد ماہانہ 100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ بنیادی ٹیرف سے متعلق اپنا فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

نیپرا کے فیصلے کے تحت گھریلو صارفین کے لئے بجلی کا زیادہ سےزیادہ ٹیرف 47 روپے انہتر پیسے برقرار رہے گا۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ ایک تا 100 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 10 روپے54 پیسے، 101 تا ایک 200 یونٹ کا ٹیرف 13 روپے ایک پیسہ ہوگا۔

اس کے علاوہ ایک تا 100 یونٹس تک کے نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا بنیادی ٹیرف 22 روپے 44 پیسے، 101 سے200 یونٹس کا ٹیرف اٹھائیس روپے اکانوے پیسے برقرار رہے گا۔

مزید پڑھیں : بجلی صارفین ہوجائیں تیار، 2026 میں عام افراد کی جیبوں سے کتنے ارب نکلیں گے؟

نیپرا کا کہنا تھا کہ 201 سے 300 یونٹ کا ٹیرف 33 روپے 10 پیسے، 301 سے 400 یونٹ کا بنیادی ٹیرف سینتیس روپے ننانوے پیسے ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی 500 یونٹس کا ٹیرف 40 روپے 42 پیسے۔ 501 سے 600 یونٹس کا ماہانہ ٹیرف اکتالیس روپے باسٹھ پیسے اور 601 سے700 یونٹس کا ماہانہ ٹیرف بیالیس روپے چھہتر یپسے فی یونٹ برقرار رکھا جائے گا۔

فیصلے کا اطلاق یکم جنوری دو ہزار چھبیس سے ہوگا ، فیصلے سے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں