The news is by your side.

Advertisement

پارٹی اختلافات کی خبریں افواہیں نکلیں، وزیراعظم عمران خان نے تردید کردی

اسلام آباد : پی ٹی آئی میں اختلافات کی افواہیں دم توڑ گئیں، وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی اور پی ٹی اراکین کو ساتھ لیکر کر چلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوں میں اختلافات کی خبریں گردش کررہی تھی تاہم وزیر اعظم عمران کی تردید کے بعد اختلافات کی افواہیں اور قیاس آرائیں دم توڑ گئیں۔

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کیں، ارکان اسمبلی نے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان سے حلقے کے امور پر تبادلہ خیال کیا اورترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر گلے شکوے بھی کئے۔

عمران خان نے اراکین اسمبلی کو جلد فنڈز کے اجراء کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان اور اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں میں اختلافات ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آپسی تنازعہ والی بات میرا تجزیہ ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں