لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے جنوری میں دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا، دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلیں جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کے مطابق پاکستان کی ٹیم اگلے سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جس میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 15 جنوری کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 17 جنوری جب کہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 22 جنوری کو ہوگا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز 25 جنوری سے ویلنگٹن میں ہوگا۔
ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 25 جنوری کو نیپئر، دوسرا 28 جنوری اور تیسرا ون ڈے 31 جنوری کو آکلینڈ میں ہوگا، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے ساتھ بھی اپنے فیوچر ٹور کے شیڈول جاری کر دیئے ہیں۔