لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا رانا خان نے کرائسٹ چرچ حملے کو دہشت گردی نہ کہنے پر نیوزی لینڈ پولیس کمشنر کو کھری کھری سنادیں۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 49 نمازیوں کی شہادت کے بعد نیوزی لینڈ کے پولیس کمشنر کی جانب سے واقعے کو دہشت گردی نہ کہنے پر ارمینا خان نے شدید تنقید کی ہے۔
نیوزی لینڈ کے پولیس کمشنر نے پریس کانفرنس میں صرف اتنا کہا کہ 49 افراد مارے گئے اور ان کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کمشنر کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر بھی کافی تنقید سامنے آئی، صارفین کا کہنا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کو صرف شوٹنگ کہہ دینا کافی نہیں اگر کوئی مسلمان کی جانب سے اس طرح کا اقدام کیا جاتا تو اسے دہشت گردی کارروائی قرار دی جاتی ہے۔
No guys, 49 people didn’t “die” they were slaughtered in cold blood by a terrorist. Terrorism isn’t just reserved for Muslims. You need to fix the wording and don’t downplay this pls. https://t.co/U80jUFG4PE
— Armeena Khan (@ArmeenaRK) March 15, 2019
ارمینا خان نے پولیس کمشنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’نہیں جناب 49 افراد مرے نہیں ہیں بلکہ انہیں بے رحمانہ طریقے سے ذبح کیا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا لفظ صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص نہیں ہے، آپ اس حملے کو عام نہ سمجھیں بلکہ اس کے لیے بھی ’دہشت گردی‘ کا لفظ استعمال کرلیں۔
واضح رہے کہ علی الصبح نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران اندھا فائرنگ کے نتیجے میں 49 نمازی شہید ہوگئے تھے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔