The news is by your side.

Advertisement

گیارہ سال قبل سیمی فائنل میں‌ ٹکرانے والے کپتان پھر آمنے سامنے

لندن: ورلڈکپ 2019 کے راؤنڈ میچز اختتام پذیر ہوگئے اور سیمی فائنل تک چار ٹیموں نے رسائی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے ، آسٹریلیا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور انگلینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے، آئی سی سی کے قانون کے تحت پہلا سیمی فائنل اول اور چوتھی پوزیشن والی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل سابق دفاعی چیمپئن بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین 9 تاریخ کو ٹرائی فورڈ اسٹیڈیم کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا آسٹریلیا اور میزبان ٹیم انگلینڈ کے درمیان گیارہ جولائی کو کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ولیمسن جبکہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی زیر قیادت میدان میں اتریں گے اور دونوں ٹیمیں فائنل مین پہنچنے کی رسائی حاصل کریں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں ان ہی قائدین کے ساتھ گیارہ سال قبل انڈر 19 کا فائنل کھیل ملائیشیا میں کھیل چکی ہیں۔ دونوں کپتانوں کی ایک پرانی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں