site
stats
پاکستان

اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، آصف زرداری کا دعویٰ

zardari

لاہور : سابق صدر آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، پی پی شریک چیئرمین نے نواز شریف کو خبردار کیا کہ اداروں سے محاذ آرائی خطرناک ثابت ہوگی، ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بھی کے پی کے تک محدود ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے ایک تیر سے دو دو شکار کرتے ہوئے نواز شریف اور عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، میاں صاحب یاد رکھیں کہ اداروں سے محاذ آرائی کا نتیجہ خطرناک ثابت ہوگا۔

آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ آنے والا وقت پی پی پی کا ہے، لاہور میں شریف برادران کے پاؤں سکڑنا شروع ہو گئے ہیں، اب پنجاب بھی ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ مسلم لیگ ن لاہور میں ترقیاتی کام اپنی سیاست بچانے کے لئے کر رہی ہے، اب یہ صرف وسطی پنجاب کی حکمران جماعت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت بھی گراوٹ کی حدوں کو چھورہی ہے، سال2013 میں معیشت کو جہاں ہم نے چھوڑا آج وہاں سے بھی پیچھے چلی گئی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف بھی خیبر پختونخوا تک محدود ہو گئی ہے۔ کارکن الیکشن کی تیاری کریں کیوں کہ اگلی باری پھر زرداری۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل ترین دور سے گزررہا ہے، فیصلے عقلمندی سے کرنے ہوں گے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سال دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پنجاب بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے زیادہ نشستیں لیں گے، کارکن الیکشن کی تیاری کریں۔

سردار ذوالفقار خان کھوسہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان 

علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری ن لیگ کے ناراض رہنما اور سابق گورنر پنجاب سینیٹر سردار ذوالفقار خان کھوسہ کے گھر بھی گئے، اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ذوالفقار کھوسہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top