The news is by your side.

Advertisement

بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر بے گناہ نکلے

برازیلیا: برازیل کی عدالت نے خاتون کے الزامات مسترد کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ برازیلی فٹبالر نیمار کو باعزت بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برازیلین فٹبالر پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا الزام تھا ، اس ضمن میں آج کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج ساؤ پاؤلو نے فٹبالر کو عدم شواہد کی بنیاد پر  بری کرتے ہوئے مقدمہ ختم کردیا۔

نیمار پر 27 سالہ خاتون پیرز سائنٹ نے الزام لگایا گیا، جسے فٹبالر نے یکسر مسترد کردیا تھا۔ متاثرہ خاتون کا دعویٰ تھا کہ اُن کے پاس ویڈیوز وغیرہ بھی موجود ہیں البتہ درخواست گزار اُن شواہد کو عدالت میں پیش نہ کرسکیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیمار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر درخواست گزار کے پاس شواہد نہیں تو کیس بند کیا جائے، جج انا پاؤلا نے فریق کی جانب سے شواہد فراہم نہ کرنے پر مقدمے کو بند کیا اور فٹبالر کو باعزت بری قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: برازیلی خاتون کا نیمار پر ریپ کا الزام، اسٹارفٹبالر نے الزامات مسترد کردئیے

عدالتی فیصلے پر فٹبالر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں مخلص رہوں گا البتہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں خوش ہوں کیونکہ جھوٹے مقدمے کی وجہ سے مجھے بہت زیادہ تکلیف پہنچی، شکر ہے کہ اب ریلیف ملا‘‘۔

نیمار کا کہنا تھا کہ ’یہ کیس میرے لیے کسی تکلیف دہ حادثے سے کم نہیں تھاکیونکہ اس کی وجہ سے میری فیملی کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا اور جو لوگ مجھے جانتے تھے انہوں نے بھی عجیب سوالات کیے‘۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں