بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

این ایف سی اجلاس ختم، 6 سے 7 ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (4 دسمبر 2025): قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) اجلاس ختم ہوگیا جس میں 6 سے 7 ورکنگ گروپ بنانے اور سابق فاٹا کے معاملے پر الگ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں قومی مالیاتی کمیشن کا افتتاحی اجلاس ہوا جس میں ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: این ایف سی میں صوبوں کے شیئر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

قومی مالیاتی کمیشن کا آئندہ اجلاس 8 یا 15 جنوری 2026 کو ہوگا۔ اجلاس میں گیارہویں کمیشن میں آبادی کا شیئر کم اور ٹیکس آمدن کا شیئر زیادہ کرنے کی تجویز دی گئی۔

جنگلات کا شیئر شامل کر کے محاصل کا فارمولہ تبدیل کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور آئی۔ وفاق نے ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو محاصل اور کارکردگی پر رپورٹ تیار کی، نئے این ایف سی کیلیے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے بھی ورکنگ تیار کی۔

خیبر پختونخوا کی تجاویز میں کہا گیا کہ ضم شدہ اضلاع کا حصہ اور وار آن ٹیرر کا حصہ بڑھایا جائے جبکہ سندھ کا مؤقف تھا کہ وفاق کی تجاویز پر نئے این ایف سی کیلیے اپنی سفارشات دیں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ اور صوبائی وزرائے خزانہ کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایوارڈ کے معاملات کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری منزل ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی سے متعلق قیاس آرائیوں اور خدشات کا بہترین حل شفاف مکالمہ ہے، صوبوں کا نیشنل فسکل پیکٹ پر دستخط قابل قدر ہے، صوبوں کا لازمی سر پلسز کا حصول قابل تحسین سمجھتے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر صوبوں کا تعاون قابل تحسین ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں