تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت میں 400 سے زائد ہرے طوطوں‌ کی پُراسرار موت

چندی گڑھ: بھارتی ریاست پنجاب میں 400 سے زائد ہرے طوطوں کی پُراسرار موت ہوئی ہے، جس کے بعد شہری اور ماہرین بہت زیادہ خوف کا شکار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے نیشنل گرین ٹریبیونل نے پنجاب کے محکمہ جنگلات کو حکم دیا کہ وہ فرید کوٹ میں 400 طوطوں کی پُراسرار موت کی وجہ تلاش کریں۔

جسٹس آدرش کمار نے محکمہ جنگلات کے سربراہ اور محکمہ ماحولیات کے حکام سے بھی اس معاملے پر ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے اقدامات کرنے کا کہا۔

طوطوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ نے کہا کہ ’طوطوں سمیت دیگر پرندوں کی بڑھتی ہوئی اموات کی وجہ تلاش کرنے میں مشکلات ہوسکتی ہیں، محکمہ جنگلات ماحولیاتی اور دیگر ماہرین کی مدد سے کام کا آغاز کرے تاکہ ہم مزید نقصان سے بچ سکیں‘۔

مزید پڑھیں: بھارت کی صرف ایک ریاست میں‌ ڈیڑھ ہزار پرندوں‌ کی پراسرار موت

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گیارہ جون کو جامن کے پیڑوں کے نیچے بڑی تعداد میں ہرے طوطے مردہ حالت میں پائے گئے تھے جبکہ دس جون کو یہاں اسپرے کیا گیا تھا۔

عدالت نے فرید کوٹ کے ڈپٹی کمشنر سے بھی اس معاملے پر جواب طلب کرتے ہوئے پرندوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کا ماننا ہے کہ فرید کوٹ میں ہونے والے کیمیکل اسپرے کی وجہ سے طوطوں اور دیگر پرندوں کی اموات ہوئیں ہیں، اب تک طوطوں کی موت کا حتمی تعین نہیں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -