اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

لندن میں خاتون ڈاکٹر حماس کی حمایت پر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: خاتون ڈاکٹر لوگوں کو حماس کی حمایت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، خاتون ڈاکٹر کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروس سے وابستہ ڈاکٹر رحمہ علادوان کی آج عدالت میں پیشی متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر رحمہ علادوان کو پولیس نے ساؤتھ گلوسٹرشائر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی نژاد برطانوی ڈاکٹر علادوان کو ضمانت کی خلاف ورزی پر بھی گرفتار کیا گیا۔

اس سے قبل حماس نے ایران سے اپیل کی تھی کہ مشرقی وسطیٰ کے ممالک پر حملے روکے جائیں۔

عرب نیوز کے مطابق فلسطینی گروہ حماس نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کرے، تاہم ساتھ ہی تہران کے اس حق کی توثیق کی کہ وہ اسرائیل اور امریکا کے خلاف اپنے دفاع کے لیے کارروائی کر سکتا ہے۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

حماس نے کہا خطے کے تمام ممالک جارحیت روکنے اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کے لیے تعاون کریں، بین الاقوامی قوانین کے تحت ایران کو اسرائیل اور امریکی جارحیت کے خلاف دفاع کا حق ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں