مقبوضہ کشمیر: بھارتی ایجنسی نے کشمیر میں جاری تحریک حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹے سید شکیل احمد کو سری نگر سے گرفتار کرلیا گیا، ان کی گرفتاری 2011 میں بنائے گئے دہشت گرد فنڈنگ کیس میں ظاہر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سید شکیل احمد کی گرفتاری آج علی الصبح سری نگر کے علاقے رام باغ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ایک چھاپے کے نتیجہ میں عمل میں آئی،گرفتاری کے بعد انہیں مزید تفتیش کے لئے دہلی منتقل کر دیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ 2011میں سید شکیل کو غیر ملکی فنڈ منتقل کیا گیا تھا، خاص طور متحدہ عرب امارات سے آنے والے پیسے کے بارے میں پوچھ گچھ کے لیے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
گرفتار ہونے والے سید شکیل احمدحزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹے ہیں ،سری نگر میں واقع شیرکشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں بطور سینئر ٹیکنیشن اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے آج ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یواین چارٹر کے تحت عالمی امن اورسیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔