اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن کپتانی کے عہدے سے دستبردار

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز  کے کپتان نکولس پورن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتانی کے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نکولس پورن آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتانی سے دستبردار ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نکولس پورن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کارکردگی مایوس کن رہی، میں نے کپتانی کے حوالے سے بہت کچھ کرنے کی کوشش کی، میں کارکردگی کا جائزہ لینے والے عمل کے لیے حاضر ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ ویسٹ انڈیز کو مارچ میں جنوبی افریقا کے خلاف اور اس کے بعد تیاری کے لیے وقت دینا چاہتا ہوں۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کے شائقین کا بھی شکریہ جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا۔

واضح رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا  تھا اور ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں