The news is by your side.

Advertisement

این آئی سی ایل اسکینڈل: امین فہیم سمیت11ملزمان پرفردِ جرم عائد

کراچی : این آئی سی ایل اسکینڈل میں پیپلز پارٹی کے رہنما امین فہیم سمیت گیارہ ملزمان پرفرد جرم عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق این آئی سی ایل اسکینڈل کی سماعت کراچی کی احتساب عدالت میں ہوئی، عدالت نے کیس میں کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے مخدوم امین فہیم سمیت گیارہ افراد پر فرد جرم عائد کردی۔

سابق وفاقی وزیر تجارت پر الزام ہے کہ اُنھوں نے اپنی وزارت کےاختیارات کا ناجائز استعمال کیا ، سستی زمین مہنگے داموں حاصل کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

مقدمے میں ایف آئی اے کی جانب سے چالان جمع کرایا جاچکا ہے جبکہ گواہان کے بیانات بھی قلمبند کرلئے گئے ہیں، عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں