تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نکولس ماڈورو قانونی طور پر صدر کی حیثیت کھوچکے ہیں، جرمن وزیر خارجہ

کراکس : جرمنی کے وزیر خارجہ نے نکولس ماڈورو کے پاس صدارت کا کوئی جمہوری جواز نہیں ہے، وینزویلا میں فوری انتخابات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں صدر نکولس مدورو کیخلاف احتجاج جاری ہے جبکہ حزب اختلاف کے حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہیں اور نکولس میڈورو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

جرمن پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا تھا کہ وینزویلا کی عوام روزانہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ہائیکو ماس کا کہنا تھا کہ صدر نکولس ماڈورو نے جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون بالادستی کو پامال کیا ہے، نکولس ماڈورو کی قانونی حیثیت ختم ہوچکی ہے کیوں وہ جمہوری طور پر صدر منتخب نہیں ہوئے۔

جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صحت کا نظام درہم برہم ہونے، غذائی قلت اور مظاہرین کی ہلاکت اور گرفتاریوں کے باعث وینزویلا جرمنی کی اس فہرست میں شامل ہوگیا ہے جن ممالک پر تشویش ہے۔

وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا کہنا تھا کہ نکولس ماڈورو فی الفور وینزویلا میں آزادنہ اور شفاف اتنخابات کا اعلان کریں۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں 23 جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور پارلیمںٹ کے اسپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا جس کے بعد امریکا اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں : وینزویلا کی فوج اپوزیشن لیڈر کو ملک کا نیا صدر تسلیم کرے، امریکا

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا تھا کہ وینزویلا کی فوج ملک میں اقتدار کی پرامن تبدیلی کے عمل کو قبول کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو کی جگہ اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو کو نیا صدر تسلیم کرے۔

جان بولٹن کا کہنا تھا کہ ہم وینزویلا کی مسلح افواج پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے ملک میں اقتدار کی پرامن تبدیلی کے اقدام کو قبول کرتے ہوئے عبوری صدر جون گائیڈو کا ساتھ دے۔

وینزویلا کی عدالت نے اپوزیشن رہنما جون گائیڈو پر پابندی لگادی

خیال رہے کہ گزشتہ روز  وینزویلا کی سپریم کورٹ نے دستوری حکومت اور صدر نکولس ماڈورو کے خلاف بغاوتی تحریک چلانے والے اپوزیشن رہنما جون گائیڈو کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرکے بیرون ملک سفر کی پابندی عائد کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -