بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

نکول کڈمین اور کیتھ اربن نے 20 برس بعد راہیں جدا کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نکول کڈمین اور معروف گلوکار کیتھ اربن نے تقریباً دو دہائیوں 20 سال پر محیط اپنی شادی کو قانونی طور پر ختم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالتی دستاویزات کے مطابق جوڑے نے باہمی رضامندی سے طلاق کے تمام معاملات طے کر لیے ہیں۔

عدالتی کاغذات کے مطابق نکول کڈمین اور کیتھ اربن نے اپنی دو بیٹیوں سنڈے روز (17 سال) اور فیتھ مارگریٹ (15 سال) کی تحویل سے متعلق معاملات طے کر لیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بچوں کی بنیادی تحویل نکول کڈمین کے پاس رہے گی، جو سال میں 306 دن اپنی بیٹیوں کے ساتھ گزاریں گی، جبکہ کیتھ اربن ہر دوسرے ہفتے کے آخر میں بچوں سے ملاقات کرسکیں گے۔

اپنے اثاثے بھی سابق جوڑے نے باہمی رضامندی سے تقسیم کر لیے ہیں، جس کے تحت ہر فریق اپنے زیرِ استعمال جائیداد، سرمایہ کاری، بینک اکاؤنٹس، گاڑیاں، گھریلو اشیاء اور ذاتی سامان اپنے پاس رکھے گا۔

نکول کڈمین کی بیٹی اپنے مشہور والدین کی کس بات سے نفرت کرتی ہے؟

واضح رہے کہ نکول کڈمین نے 30 ستمبر 2025 کو ناقابلِ مصالحت اختلافات کی بنیاد پر طلاق کی درخواست دائر کی تھی، جبکہ اطلاعات کے مطابق دونوں موسمِ گرما 2025 کے آغاز سے علیحدہ زندگی بسر کررہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں