بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

جرمنی کے لیے نائیکوپ کی فیس کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی شناختی کارڈ نائیکوپ نادرا کی جانب سے پاکستان کے شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے جو بیرون ممالک میں رہائش پذیر ہوتے ہیں یا ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پاکستان کا کوئی بھی شہری مطلوبہ ملک کے لیے دستاویز کے لیے درخواست دے سکتا ہے اور دوہری شہریت کی صورت میں ویزا حاصل کیے بغیر پاکستان کا سفر کر سکتا ہے۔ اسمارٹ نائیکوپ کے لیے درخواست دینے کے لیے پاسپورٹ نمبر لازمی ہے۔

نائیکوپ ہولڈر درج ذیل فوائد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، بغیر ویزا کے غیر ملکی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں۔

- Advertisement -

نائیکوپ ہولڈر کو بھی پاکستانی شہری تسلیم کیا جاتا ہے، جائیدادیں خرید و فروخت کر سکتے ہیں، پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، پاکستانی پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں، نائیکوپ ہولڈر کو پاکستان میں رہتے ہوئے ووٹنگ کا حق حاصل ہے۔

نادرا نے دنیا کے ممالک کو دو زمروں میں تقسیم کیا ہے،  زون اے اور زون بی۔ دونوں زونز کے لیے فیس کا ڈھانچہ بھی مختلف ہے۔ جرمنی سمیت مختلف ممالک زون اے میں آتے ہیں۔

دسمبر 2024 تک پاکستانی روپے میں نئے نائیکوپ کی عام فیس 11,340 روپے، ارجنٹ فیس 16,589 روپے اور ایگزیکٹو فیس 21,820 روپے ہے۔

نئے اسمارٹ نائیکوپ کے لیے آن لائن نارمل فیس 39 ڈالر، ارجنٹ فیس 57 ڈالر اور ایگزیکٹو فیس 75 ڈالر مقرر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں