پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

قومی ویمن کرکٹر ندا ڈار کو صدمہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا گوجرانوالہ میں چوری ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق سابق کپتان ندا ڈار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے باہر سے کتا اٹھا کر لے گئے۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ کتے کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ویمن ٹیم کی سابق کپتان ذہنی مسائل کا شکار ہو گئی تھیں، سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مینٹل ہیلتھ کے ایشو پر کرکٹ سے بریک لے لیا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے میں میری ذات اور پروفیشن کے حوالے سے بہت کچھ ہوا، ان معاملات کی وجہ سے میری ذہنی صحت پر بہت اثر پڑا ہے۔

ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس وجہ سے میں کرکٹ سے بریک لے رہی ہوں تاکہ اپنے اوپر فوکس کرسکوں، میری پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں